Time 28 مارچ ، 2024
دنیا

پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے: روسی صدر پیوٹن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔

روسی فائٹر پائلٹوں سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں، وہ جو کر رہے ہیں یہ سب بے کار جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پولینڈ ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں، نہ ہی نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریں گے،  دھوکا دہی کی باتیں کرنیوالے دفاع کے نام پر اپنی عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔

پیوٹن نے زور دیتے ہوئے ’روس صرف روسیوں کا ہے‘ جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہاں روسیوں کے علاوہ باقی سب اجنبی ہیں وہ سب سے زیادہ نقصان روسی عوام ہی کو پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :