Time 28 مارچ ، 2024
کاروبار

امپورٹ پالیسی میں ترمیم، 2 ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنیکی اجازت

اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی/ فائل فوٹو
اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 ہزارکلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت دےدی گئی ہے تاہم 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غیر رجسٹرڈ  اور 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

مزید خبریں :