Time 29 مارچ ، 2024
پاکستان

این اے 207 پر پی پی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب قرار

آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو کہ سب نے واپس لے لیے— فوٹو:فائل
آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو کہ سب نے واپس لے لیے— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار  آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔

آصفہ بھٹو زرداری صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق آصفہ بھٹو سمیت  11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

آر او شیر علی جمالی نے بتایاکہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل نہیں کی۔

سردار شیر محمد رند عام انتخابات میں آصف علی زرداری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھے۔

باقی 3 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد اب این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب قرار پائی ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے آصف زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد ان کی نشست خالی ہوئی تھی۔

آصف علی زرداری کی خالی نشست پر آصفہ بھٹو زرداری کوپیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :