Time 30 مارچ ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے ایس او پیز طے کر لیے گئے

عمران خان سے  منگل کو  فیملی اور جمعرات کو وکلا ودیگر کی ملاقات ہوا کرے گی، ایس او پیز/ فائل فوٹو
عمران خان سے  منگل کو  فیملی اور جمعرات کو وکلا ودیگر کی ملاقات ہوا کرے گی، ایس او پیز/ فائل فوٹو

راولپنڈی: جیل ملاقاتوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے ہو گئے۔

ایس او پیز کے مطابق عمران خان نے جیل ملاقاتوں کے لیے تین فوکل پرسنز مقرر کر دیئے ہیں جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور  بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں، ایس او پیز  پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے۔

ایس او پیز میں طے ہوا جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو  لوگوں کے نام دے گا اور ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی جبکہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلا و دیگر شخصیات کی ملاقات ہوا کرے گی۔

ایس او پیز  میں یہ بھی طے کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔

دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 جبکہ 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان  سے ملاقات کی۔

مزید خبریں :