30 مارچ ، 2024
کمشنرکراچی نے شہر میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی ، دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔
کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
کمشنرکراچی نےکہا ہےکہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنےکے لیے پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنرکراچی کے مطابق بعض عناصر تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔