خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے، جاں حق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں— فوٹو: کے پی
چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے، جاں حق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں— فوٹو: کے پی 

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور  9 زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔ 

چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے، اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں کچی چھتیں و دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات بھی ہوئے۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو کے خیبر پختونخوا کے تمام کنٹرول روم مکمل فعال ہیں اور ٹال فری نمبر 1122 پر کال کرکے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :