دنیا
Time 31 مارچ ، 2024

انڈونیشیا میں فوجی اسلحے کے گودام میں آتشزدگی، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آسمان پر دھواں چھا گیا جسے کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا گیا: مقامی میڈیا۔ اسکرین گریب
اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آسمان پر دھواں چھا گیا جسے کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا گیا: مقامی میڈیا۔ اسکرین گریب

جکارتا: انڈونیشیا میں فوجی اسلحے کے گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زائدالمعیاد اسلحے کے ذخیرے میں آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے سنے گئے، اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی کے باعث قریبی علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آسمان پر دھواں چھا گیا جسے کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے آگ شہر کے باہر گولہ بارود رکھے جانے والےگودام میں لگی، گودام میں آگ لگنے سےجانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ گودام کے اس حصے سے شروع ہوئی جہاں پرانا ناقابل استعمال گولہ بارود رکھا ہوا تھا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :