Time 31 مارچ ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا سندھ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سندھ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ 

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس وقت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے۔ ہم نے عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی مگر ہماری زیادہ تر نشستیں چھین لی گئی۔ 

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور امیدوار اتارے۔ ہمارے سندھ سے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے مگر اب ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔

مزید خبریں :