کھیل
Time 31 مارچ ، 2024

'کرکٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں'، شاداب کی فلسطینی جھنڈے کیساتھ معنی خیز پوسٹ

فوٹو: شاداب سوشل میڈیا
فوٹو: شاداب سوشل میڈیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی معنی خیز سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے فینز کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اتوار کو شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں  فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

شاداب خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ' کرکٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں'۔

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔

گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم اب پھر پی سی بی نے بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ نہیں بناسکی تھی۔

مزید خبریں :