Time 01 اپریل ، 2024
دنیا

شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ، سینیئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق

اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں— فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں— فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایاکہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں قونصلر سیکشن اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ 

مزید خبریں :