02 اپریل ، 2024
لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے القاعدہ کی مالی مددکرنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کیے گئے، اس کے علاوہ بہاولپور سے افغانستان سےتربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کو لاہور، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر اور راولپنڈی سےگرفتارکیا گیا ہے جب کہ کچھ دہشتگردوں کو چنیوٹ، پاکپتن، خانیوال، چکوال، اٹک اورسرگودھا سے گرفتارکیا گیا۔