پاکستان
Time 02 اپریل ، 2024

سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی نشستوں پر حکومتی اتحاد کے ڈار اور رانا محمود کامیاب

اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا— فوٹو:فائل
اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا— فوٹو:فائل

اسلام آباد کی سینیٹ کیلئے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔

سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور  جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔

اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔

مزید خبریں :