Time 02 اپریل ، 2024
جرائم

درزی کی دکان میں چوری کرنیوالا اعتکاف میں بیٹھا ملزم گرفتار، 12 سوٹ برآمد

ملزم نے ساتھی کے ساتھ 2 روز قبل لیہ کے موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی: پولیس— فوٹو:فائل
ملزم نے ساتھی کے ساتھ 2 روز قبل لیہ کے موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی: پولیس— فوٹو:فائل

لیہ میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی۔

ملزم چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم سے درزی کی دکان سے چوری کیےگئے 12 سوٹ برآمد کرلیے گئے

مزید خبریں :