Time 02 اپریل ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا، کچھ ہوا تو ذمہ دار طاقتور لوگ ہونگے: گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔

 اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جن لوگوں نے ان کو سب جیل (بنی گالہ) میں رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو طاقتور لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں  نے مزید کہا توشہ خانہ میں بھی تسلیم کرلیا گیا بانی پی ٹی آئی کا کیس بے بنیاد ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط سے متعلق سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے اور انہیں  آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے۔

دوسری جانب  سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی عدالت سے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم یونس سے کرایا جائے۔ 

مزید خبریں :