Time 03 اپریل ، 2024
پاکستان

9 مئی مقدمات میں عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔ فوٹو فائل
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔ فوٹو فائل

9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانا کھنہ میں درج 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے استفسار کیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ کا چالان جمع ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رہتے ہیں؟

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی سزا معطل ہو چکی، عدت میں نکاح، سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

مزید خبریں :