03 اپریل ، 2024
اجزاء : روہو مچھلی کے لمبے ٹکڑے (فلے) آدھاکلو، پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ، نمک آدھا چائے کا چمچہ، تیل تلنے کیلئے، کھیرا‘ ہری پیاز‘ سلاد پتے سجانے کیلئے۔
آمیزے کے اجزاء: انڈہ ایک عدد، بیکنگ پاؤڈر آدھاچائے کا چمچہ، کارن فلور 2کھانے کے چمچے، میدہ 3کھانے کے چمچے، ٹھنڈا پانی حسب ضرورت، تیل آدھی پیالی۔
ترکیب: ایک پیالے میں آمیزے کے اجزاء یکجان کرلیں، مچھلی پر آمیزے کے اجزاء لگاکر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔
مچھلی کے ٹکڑوں کو آمیزے میں لپیٹیں، کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی تیل میں ڈال دیں، تلنے کے بعد فش ٹیمپورہ تیار ہے۔