Time 03 اپریل ، 2024
کاروبار

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 7 پیسے بڑھا ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 91 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84  پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے کم ہوکر 279 روپے 98 پیسے ہے۔

مزید خبریں :