03 اپریل ، 2024
روس افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پرغور کرنے لگا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پرغور کررہا ہے۔
روسی صدراتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کرنے اور اہم مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، طالبان افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹی ہیں۔
ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کوکالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پرکام کررہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کرے گی۔