Time 03 اپریل ، 2024
پاکستان

پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کردی

پنجاب حکومت نے سال 2023-2024 کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقررکردی۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا ٹرائل  تیزی سے کرکے انجام تک پہنچانے اور ہتکِ عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

کابینہ اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ایک دوسرے اجلاس میں صوبے میں صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :