03 اپریل ، 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی تعاون اور اشتراک کا سلسلہ جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔