Time 04 اپریل ، 2024
پاکستان

ریاست مدینہ کے اصولوں کےگورنر ہاؤس میں نفاذکیلئے علماسے مشاورت کررہا ہوں:گورنر سندھ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہےکہ ریاست مدینہ کے اصولوں کو گورنر ہاؤس میں نافذکرنےکے لیے علما سے مشاورت کر رہا ہوں۔

گورنر ہاؤس میں سفارت کاروں اور تاجر برادری کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفارت کار  اور تاجر برادری شریک ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملکی حالات ہم سب کے سامنے ہیں، سوچنا یہ ہےکہ کرنا کیا ہے۔ ہم سب کو مل کر ملک کو  ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو گورنر ہاؤس میں نافذ کرنے کے لیے علما سے مشاورت کر رہا ہوں، ان اصولوں کے نفاذ سے ہی مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں خوشحالی آئےگی۔ سب سے کہتا ہوں امن و امان کی بہتری کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :