جرائم
Time 04 اپریل ، 2024

کراچی: اسکول پرنسپل کی نازیبا ویڈیوز کے اسکینڈل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

کیس کے مرکزی ملزم عرفان ،میمن نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے ویڈیوز وائرل کروائی تھیں: پولیس— فوٹو: فائل
کیس کے مرکزی ملزم عرفان ،میمن نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے ویڈیوز وائرل کروائی تھیں: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی پولیس نے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کی نازیبا ویڈیوز کے اسکینڈل میں ملوث مفرور ملزم کاشف شاہ کو ملیر سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف شاہ مرکزی ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہے، اس نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے کے ساتھ مل کر ویڈیوز وائرل کی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم عرفان میمن نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے ویڈیوز  وائرل کروائی تھیں جس کے بعد کاشف شاہ کا نام بھی کیس میں شامل کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اسکول پرنسپل عرفان میمن خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات کرتا تھا، ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جو پہلے ہی گرفتار ہے تاہم ملزم کاشف شاہ گرفتاری سے بچنے کیلئے مفرور ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ایک اسکول میں پرنسپل کی خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔

مزید خبریں :