Time 04 اپریل ، 2024
پاکستان

بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارروائیوں میں بھارتی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز ملوث ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں لوگوں کو قتل کروایا۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کو  بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر  سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک میں بھارتی آپریشنز میں خالصتان تحریک کے سکھ علیحدگی پسندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق   بھارتی انٹیلی جنس افسران کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پرتوجہ کا رجحان 2019 میں پلوامہ حملے سے شروع ہوا۔

ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر نے اخبار کو بتایا کہ بھارتی انٹیلی جنس نے اسرائیلی اور روسی خفیہ ایجنسیوں سے متاثر ہوکر بیرون ملک کارروائیاں کیں۔

مزید خبریں :