Time 05 اپریل ، 2024
رمضان المبارک

کیوں نا اس رمضان گاجر کا کیک بنایا جائے؟

گاجر کا کیک ایک منفرد کیک ہے جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئے گا/ فائل فوٹو
گاجر کا کیک ایک منفرد کیک ہے جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئے گا/ فائل فوٹو

گاجر کا کیک بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی ہے۔

اجزاء:کش کی ہوئی گاجریں ڈھائی کپ، میدہ 2کپ، انڈے 4 عدد، بیکنگ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ،چینی 2کپ، دار چینی کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ، بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ، ، اخروٹ ایک کپ، آئل ڈیڑھ کپ، نمک آدھا چائے کا چمچ۔

ترکیب: میدہ ، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور دار چینی پاؤڈر ملا کر چھان لیں، انڈوں کو چینی کے ساتھ کو پھینٹ لیں، پھر اس میں آئل شامل کرلیں۔ اچھی طرح مکس ہوجائے تو گاجریں اور اخروٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال دیں۔

آخر میں اوون پروف برتن میں ڈال کر 200 ڈگری پر 30سے 35منٹ تک بیک کریں۔