05 اپریل ، 2024
ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 277 روپے 93 پیسے رہا۔
البتہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے کم ہوکر 279 روپے 75 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 93 پیسے ہی تھا۔