05 اپریل ، 2024
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین آن لائن ہراسانی کا سب سے زیادہ شکار ہوئی ہیں۔
جنگ اور دی نیوز میں شائع ڈی آر ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں تقریباً 58 فیصد آن لائن ہراسانی کی شکایات خواتین کی جانب سے موصول ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن ہراسانی کی سب سے زیادہ شکایات پنجاب سے موصول ہوئیں جن میں متاثرہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تعداد تھیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں ڈی آر ایف کو آن لائن ہراسانی کی کُل2ہزار 473 شکایات موصول ہوئی ہیں۔