سحری میں ہری مرچ قیمہ مزہ دوبالا کر دے گا

ہری مرچ کے قیمے کی ترکیب نہایت آسان ہے/ فائل فوٹو
ہری مرچ کے قیمے کی ترکیب نہایت آسان ہے/ فائل فوٹو

اجزاء: قیمہ 2/1کلو، پیاز دو عدد، ہری مرچ چھ عدد، ٹماٹر تین عدد، لہسن ادرک دو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ہلدی 2/1چائے کا چمچ، ذیرہ ایک کھانے کا چمچ، دھنیا ایک چائے کا چمچ، سالن مصالحہ ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب: پیاز کو باریک چوپ کرکے 2/1کپ میں فرائی کریں،  پیاز براؤن ہوجائیں تو لہسن ادرک پیسٹ، چوپ ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی، دھنیا، گرم مصالحہ، سالن مصالحہ شامل کریں قیمہ شامل کرکے بھونیں۔ 

قیمہ بھون جائے تو ایک کچا پیا ز گول کاٹ کر ڈالیں اور چار کھانے کے چمچ تیل لے کر اس میں ہری مرچ اور ذیرہ  قیمہ میں شامل کریکے دم دیجیے جس کے بعد مزیدار ہری مرچ قیمہ تیار ہے۔