کھیل
Time 06 اپریل ، 2024

گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی بطور کوچز تقرری کا فیصلہ، اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع

20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے : ذرائع/فوٹوفائل
 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے : ذرائع/فوٹوفائل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے گیری کرسٹن اور  جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ  ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور  ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  ہیڈ کوچز کیلئے پی سی بی نے بات پکی کر لی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلیسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

بتایا جارہا ہےکہ پی سی بی رسمی کارروائیوں کے مکمل ہونے کا منتظر ہے، رسمی کارروائی مکمل ہونے پر  کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔