Time 06 اپریل ، 2024
جرائم

ویڈیو: کراچی میں ڈاکو خاتون سے 4 لاکھ کی انگوٹھیاں چھین کر فرار

کراچی: کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں اسٹریٹ کریمنلز سرگرم ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں گھر کے باہر سے ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ چھینی گئی انگوٹھیوں کی مالیت چار لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :