06 اپریل ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ان کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیر اعظم کے وفد میں شامل ہیں۔
مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کریں گے۔
وزیراعظم دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہےکہ دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے۔پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔ وزیراعظم پرواز میں موجود بچوں اور بچیوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔