پاکستان
Time 06 اپریل ، 2024

رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر آج خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری

رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر آج خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

افضل ترین رات یعنی 'لیلۃ القدر' کی تلاش میں مسلمان شب بیداری اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی 27 ویں شبملک بھر کی ہزاروں مساجد میں ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کی گئی جس کے بعد علمائے کرام نے اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

ملک بھر کی مساجد میں 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ گھروں میں بھی عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور نمازیوں نے شرکت کی۔ شب قدر کی تلاش میں قیام اللیل اور نوافل کی ادائیگی کی گئی۔ 

مزید خبریں :