06 اپریل ، 2024
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور لڑکی کا والد زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی، گولیوں کا نشانہ بن گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے مطابق ڈاکوؤں نے دودھ فروش کی دکان پرواردات کی اور مزاحمت پرباپ کو زخمی اور بیٹی کو قتل کرکے فرار ہوئے۔
انہوں نے بتایاکہ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نے گھر کے باہر کھڑے نوجوان کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا لیکن موٹرسائیکل سلپ ہونے پر اہل کار گرپڑے۔
اہل خانہ کے مطابق نوجوان نے ڈاکوؤں کو اونچی آوازمیں کہاتھا کہ میں نے تم لوگوں کو پہچان لیا ہے۔