Time 07 اپریل ، 2024
جرائم

شکارپور سے مزید 2 افراد اغوا، ضلع سے مغویوں کی تعداد 11 ہوگئی

دونوں مغوی ٹاؤن چک کےنواحی گاؤں عبدالواحد مہر کے رہائشی ہیں: پولیس— فوٹو:فائل
دونوں مغوی ٹاؤن چک کےنواحی گاؤں عبدالواحد مہر کے رہائشی ہیں: پولیس— فوٹو:فائل

شکارپور کے علاقے بچل بھیو سے 2 افراد کو اغوا کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں مغوی ٹاؤن چک کےنواحی گاؤں عبدالواحد مہر کے رہائشی ہیں اور اغوا کیےگئے افراد میں غلام فرید اور عامر مہر شامل ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ پولیس اور علاقہ مکین ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع شکارپور سے اغوا کیےگئے افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

مزید خبریں :