Time 07 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی میں چور اور سپاہی دونوں ہی کراچی کے نہیں ہیں: خالد مقبول صدیقی

کراچی میں جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری جس پولیس کی ہے وہ اس شہر کی ہے ہی نہیں: کنوینر ایم کیو ایم— فوٹو: فائل
کراچی میں جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری جس پولیس کی ہے وہ اس شہر کی ہے ہی نہیں: کنوینر ایم کیو ایم— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری جس پولیس کی ہے وہ اس شہر کی ہے ہی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں 50 نوجوان شہید ہوگئے اور سندھ حکومت خاموش ہے، بار بار یہ بات کہ چکے ہیں کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں ہی کراچی کے نہیں ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جس طرح کی خطرناک، جاگیردارانہ اور موروثی جمہوریت سندھ میں ہے ویسی کسی اور صوبے میں نہیں ہے۔

مزید خبریں :