Time 07 اپریل ، 2024
جرائم

گوجرانوالا میں ڈاکو نے پستول تانا تو شہری نے تھپڑ جڑ دیا، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

گوجرانوالا میں بہادر شہری نے سر راہ ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

2 روز قبل پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ گوجرانوالا کے باجوہ روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار ہدایت اللہ کو لوٹنے کی کوشش کی۔

ڈاکو نے پستول تانا تو ہدایت اللہ نے اسے تھپڑ جڑدیا، اچانک حملے پر ڈاکو پیچھے ہٹا اور فائرنگ کرتے ہوئے ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :