پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

حیدرآباد میں گٹر لائن کی صفائی کیلئے اترنے والے 2 افراد جاں بحق

بظاہردونوں کی موت گٹرلائن میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے: پولیس— فوٹو:فائل
بظاہردونوں کی موت گٹرلائن میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے: پولیس— فوٹو:فائل

حیدرآباد میں گٹر لائن کی صفائی کیلئے اترے 2 افراد دم گھٹنے سے چل بسے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں دونوں افراد گٹر لائن کی صفائی کیلئے اترے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ بظاہردونوں کی موت گٹرلائن میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ 

ریسکیو حکام نے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔