08 اپریل ، 2024
سکھ حریت پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر بھارتی قاتلانہ حملوں سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئےگرپتونت سنگھ پنو نےکہا کہ بیرون ملک مقیم سکھ رہنماؤں پر حملوں میں کوئی تھرڈ پارٹی نہیں بلکہ 'را' براہ راست ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت کے بغیر سکھ رہنماؤں پر حملے نہیں ہوسکتے۔
گرپتونت سنگھ پنو نےکہا کہ سکھ بھارتی پنجاب کو پرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں، اس لیے مودی حکومت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔۔
ان کا کہنا تھا کہ خالصتان کی تحریک مقبول تحریک ہے، اگر مقبول نہ ہوتی تو مودی ہمیں نشانہ نہ بناتا۔