08 اپریل ، 2024
جہلم کے علاقے دینہ میں مدرسےکے طالب علموں سے زیادتی کے الزام میں معلم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مدرسےکے معلم کے خلاف 10 طالب علموں سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ ایک 14 سالہ طالب علم کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ طالب علموں کی عمریں 12سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق طالب علموں کو گزشتہ کئی ماہ سے ملزم زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سول جج کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔