جرائم
Time 08 اپریل ، 2024

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا، ملزمان ایک کروڑ 26 لاکھ لیکر فرار

دونوں افراد گاڑی میں موجود تھے جس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے: ایس ایس پی کیماڑی/ فائل فوٹو
دونوں افراد گاڑی میں موجود تھے جس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے: ایس ایس پی کیماڑی/ فائل فوٹو

کراچی: میٹروول سائٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کےمطابق دونوں افراد گاڑی میں موجود تھے جس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کے پاس رقم کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کروڑ 26 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :