دنیا
Time 09 اپریل ، 2024

اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قیدفلسطینی دانشور ولکھاری ولید دقہ انتقال کرگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قیدفلسطینی دانشور ولکھاری ولیددقہ انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی حکام  نے فلسطینی دانشور  ولید دقہ کی میت خاندان کے سپرد کرنے  سے انکار کردیا ہے۔ ولید دقہ کا خاندان اسرائیلی شہر حیفہ میں آباد ہے۔

اسرائیلی پولیس نے حیفہ میں ولیددقہ کے لیےتعزیتی کیمپ پر بھی چھاپہ مارا اور  ولید دقہ کے انتقال کی تعزیت کرنے والے لوگوں کو  بھی گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ولید دقہ کو  جیل میں طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں۔کینسر کی تشخیص کے باوجود ولید دقہ کو علاج کی سہولت سے محروم رکھا گیا۔

فلسطینی دانشور ولید دقہ کو 1986 میں اسرائیلی فوجی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے اسرائیلی جیل میں بھی کئی کتابیں لکھیں،  ولید دقہ نے بچوں کے لیے بھی کہانیاں لکھیں۔

مزید خبریں :