Time 09 اپریل ، 2024
دنیا

238 مرتبہ ہارنے والا بھارتی شہری ایک مرتبہ پھر انتخابی دوڑ میں شامل

شوق کا کوئی مول نہیں، الیکشن میں238 مرتبہ ہارنے والے بھارتی شہری ایک اور مرتبہ انتخابی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

الیکشن لوزر کے نام سے معروف 65 سالہ پدما راجن انتخابات میں ایک بار پھر حصہ لینے کے لیے پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ ہار پر کبھی دکھ نہیں ہوا، جانتا ہوں کہ کبھی جیت نہیں سکتا، اگر جیت گیا  تو خوشی سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

ٹائر ریپیئر شاپ کے مالک پدما راجن 1988 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

وہ واجپائی،جے للیتا،موجودہ صدر دروپدی مرمو،عبدالکلام اور پرناب مکھرجی جیسی شخصیات کے مدمقابل بھی الیکشن لڑچکے ہیں۔

مزید خبریں :