Time 09 اپریل ، 2024
رمضان المبارک

کیا آپ نے کچھی چٹنی گوشت پکایا ہے؟

چٹنی گوشت ایک منفرد ڈش ہے جسے پسند کیا جاتا ہے/ فائل فوٹو
چٹنی گوشت ایک منفرد ڈش ہے جسے پسند کیا جاتا ہے/ فائل فوٹو

اجزاء: بیف بون لیس کلو، پیاز ایک عدد، ٹماٹر 5 عدد، تیل تہائی کپ، نمک حسب ذائقہ، لہسن ادرک ایک ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھ چائے کا چمچ، چلی پاؤڈر 2 کھانےکے چمچ، لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچ۔

بگھار کے لیے: تیل ایک چوتھائی کپ، کڑی پتہ چند عدد، ثابت لال مرچیں10 سے بارہ عدد، ذیرہ 2 کھانے کے چمچ۔

ترکیب: گوشت میں ہلدی اور لال مرچ ملائیں، ایک برتن میں ایک لیٹر پانی ڈالیں اور گوشت کو اُبال آنے پر گلنے تک پکائیں، چولہے سے اتار کر گوشت کوٹ رکھیں، تیل گرم کرکے اس میں ادرک، لہسن اور پیاز فرائی کر لیں، ٹماٹر چھیل کر چاپ کریں اور کری میں ملا کر پکائیں اور اس میں گوشت اور لیموں شامل کرکے 5 منٹ تک پکا کر اتار لیں۔

بگھار کے لیے: تمام اجزاء کو پکا کر گوشت پر ڈالیں، اوپر سے چٹنی اور ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کر کے پیش کریں۔