پاکستان
Time 09 اپریل ، 2024

مزیدار سویاں : عید کیلئے کچھ میٹھا ہوجائے

مزیدار سویوں کی ریسیپی آزمائیں اور عید کی مٹھاس کو بڑھائیں/فوٹوفائل
مزیدار سویوں کی ریسیپی آزمائیں اور عید کی مٹھاس کو بڑھائیں/فوٹوفائل

اجزا: 

سویاں (موٹی پسی ہوئی)۔ 2 کپ

دودھ (ملائی والا)۔ ڈھائی کپ

چینی۔ تین چوتھائی کپ

مکھن۔ 2 سے 3 کھانے کے چمچ

الائچی۔10 سے 12 عدد

خشک کھجوریں (لمبائی میں کاٹ لیں)۔6 عدد

خشک میوہ جات۔ تین چوتھائی کپ

نمک۔ ایک چٹکی

ترکیب:

مکھن کو گرم کرکے اس میں سویاں شامل کریں اور کچھ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر انہیں تل لیں۔

 اب سویوں کو فرائنگ پین سے نکال کر الگ کر لیں، اسی پین میں خشک میوہ جات، کھجوریں اور الائچیاں تلیں۔

 پھر دودھ، چینی اور نمک شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک دودھ خشک نہیں ہوجاتا۔ سویوں کو گرما گرم یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

مزید خبریں :