پاکستان
Time 09 اپریل ، 2024

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں  فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں۔

مزید خبریں :