09 اپریل ، 2024
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی بجلی کے بلز میں اوور چارجنگ کی تحقیقات میں طلب کیے جانے کے باوجود لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے 7 سپرنٹنڈنگ انجینیئرز پیش نہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اےنے اوورچارجنگ کی تحقیقات کے معاملے پر لیسکو کے 7 ایس ایزکو انکوائری کے لیےبلایاتھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔
ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے سے کہاگیا ہے انکوائری کرنی ہے تو لیسکو ہیڈآفس آئیں، لیسکو افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ لیسکو ایس ایز کا مؤقف ہے کہ صرف نیپرا اوور بلنگ کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کامعا ملہ نہیں دیکھ سکتا۔
دوسری جانب گیپکوآفیسرز ایسوسی ایشن اورلیبریونین کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایف آئی اے کی طرف سے کوئی بھی گرفتاری ہوئی تو پورا گیپکو بند کردیا جائےگا۔
اجلاس میں ایف آئی اے سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔