10 اپریل ، 2024
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں ابھی تک جیسا کہ آپ اور میں بول رہے ہیں، انہیں کوئی ایسا واقعہ نہیں ملا جس میں اسرائیلیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بھیانک تھا، امریکا اسرائیل کو اس کی سلامتی اور دفاع میں مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔