Time 10 اپریل ، 2024
دنیا

بیٹوں کا خون دیگر شہیدوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں، ہنیہ کی صبر سے اطلاع سننے کی ویڈیو وائرل

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دینے اور پھر ان کے صبر کی تلقین کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمال مغربی غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ  میں گاڑی کو نشانہ بنایا اور حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ان کے بیٹے ہازم، عامر اور محمد شہید ہوئے۔

اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کیلئے دوحہ کے اسپتال میں موجود تھے۔

انہوں نے بیٹوں کی شہادت کی خبر کو صبر کے ساتھ سنا اور کہا کہ ’اللہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے‘۔ ان کی بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع صبر کے ساتھ سننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعدازاں الجزیرہ کو انٹرویو کہا کہ میرے بیٹے غزہ ہمارے لوگوں کے ساتھ رہے اور علاقہ نہیں چھوڑا، میرے بیٹوں کا خون غزہ میں شہید ہونے والے ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں اور وہ قبلہ اول کو آزاد کرانے کی راہ میں قربانیوں کے سوا کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے تمام لوگوں اور غزہ کے رہائشیوں کے تمام خاندانوں نے اپنے بچوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔

مزید خبریں :