11 اپریل ، 2024
منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نواز شریف پارک میں شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا، پکنک پر آئے بچوں نے شرارت کی اور چھتے پر کچھ مارا جس کی وجہ سے مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کیا۔
حکام کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔
میونسپل کمیٹی کا بتانا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، پارک کو اسپرے کرنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید کا دوسرا روز بھرپور جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔