Time 11 اپریل ، 2024
جرائم

مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجوہات کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے: پولیس__فوٹو: فائل
ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجوہات کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے: پولیس__فوٹو: فائل

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں ایک شخص نے 8 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ایک شخص نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :