11 اپریل ، 2024
بالی وڈ اداکار شاہد کپور سمیت رئیلیٹی شو بگ باس میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں نے امت مسلمہ کو عید کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
بھارتی اداکارہ پریانکا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن منارا چوپڑا نے انسٹاگرام پر آف وائٹ اور سنہرے رنگ کے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا 'جہاں جہاں عید منائی جارہی ہے، میری طرف سے ان سب کو مبارک ہو'۔
ساتھ ہی منارا چوپڑا نے مداحوں سے عید کے تحفے کی بھی فرمائش کی۔
اس کے علاوہ اداکار شاہد کپور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عید مبارک کہا۔
بھارتی ٹیلی ویژن کی اسٹار اور بگ باس 17 کی امیدوار ایشا مالویا نے بھی اپنی ایک مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔